کفارہ

کفارہ سے مرادوہ زائد عمل ہے جو کسی شرعی حکم کو توڑنے کے بدلہ میں بطور تنبیہ سرانجام دیا جاتا ہے۔ اگر کسی شرعی حکم کو توڑنے کے بدل میں مقرر کفارہ ادا نہ کیا جائے تو اس گناہ کی سزا آخرت میں ملے گی۔

مختلف شرعی امور ہیں جن کو توڑنے یا سُستی کی صورت میں کفارہ واجب ہوتا ہے،

مثلاًروزہ توڑنے کی صورت میں؛    ظہار کی صورت میں؛  قسم توڑنے کی صورت میں؛   قربانی کی طاقت رکھتے ہوئے قربانی نہ کرنے کی صورت میں

کفارہ کی ادائیگی غرباء اور مساکین کو کی جاسکتی ہے۔

وقت مقرر تو نہیں مگرضروری ہے جتنا جلدی ہو سکے کفارہ ادا کرے۔