فنانشل مفتی
مسلمانوں کی اسلام کے مالی تقاضوں سے آگاہی نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس کی کئی وجُوہات ہو سکتی ہیں، لیکن ان میں سےسب سے اہم غالباً ان تقاضوں سے متعلق معلومات کا کسی مربوط انداز دستیاب نہ ہونا ہے۔
اسلام کے یہ مالی تقاضے درحقیقت مالی عبادات ہیں۔ اور ان کے تحت مسلمان پر حلال طریقے سے رزق کا حصول لازم ہے،اس حلال رزق میں سے اللہ کی راہ میں کُچھ مخصوص اخراجات کرنا لازم ہے، اور اپنی جمع شُدہ دولت میں سے مخصوصافراد کو مالک یا حصہ دار بنانا لازم ہے۔ گویا رزق کا حصول، ایسے رزق میں سےخرچ کرنا اور اپنی دولت میں دوسروں کوحصہ دار بنانا درحقیقت عبادات میں شامل ہے، تاہم مقام افسوس ہے کہ لوگوں کی سمجھ بوجھ میں ان کو عبادت کا مقام حاصلنہیں ہو سکا۔
اس ویب سائٹ کے ذریعے ایک کوشش کی گئی ہے کہ ان تمام باتوں کو نہ صرف عبادت کے طور پر اجاگر کیا جائے بلکہ ایکمسلسل عمل کے ذریعے آسان انداز میں مسلمانوں کو رہنمائی اور آگاہی بھی مہیا کی جا ئے تاکہ یہ مالی عبادات مسلمان معاشروں میں اجنبی نہ رہیں۔ چنانچہ اس ویب سائٹ سے آپ یہ جان سکتے ہیں کہ
زکوٰۃ کیا ہے اور اسے صحیح انداز میں کیسے کیلکولیٹ کیا جا سکے؟
وراثت کیا ہے اور شرعی وارثوں کے حصے کیسے کیلکولیٹ کئے جائیں؟
روزہ کا فدیہ، کفارہ اور عید کا فطرانہ کتنا ہوتا ہے اور اس کا حساب کیسے رکھا جائے؟
قُربانی اور حج کا نصاب کیا ہے اور ان سے متعلقہ کونسی باتیں جاننا ضروری ہے؟
منت یا نذر پوری نہ کر سکنے کا کفارہ کتنا ہوتا ہے اور اس کا حساب کیسے رکھا جاسکتا ہے؟
آپ یہ اور دیگر بہت کُچھ جان سکتے ہیں
financialmufti.com صرف پر۔
امانت اور خیانت
قربانی
صدقہ فطر
حق مہر
Notice: Undefined variable: output1 in /home/financialmufti/public_html/wp-content/themes/dentalcare/vc_templates/vc_gallery.php on line 289
Notice: Undefined variable: output1 in /home/financialmufti/public_html/wp-content/themes/dentalcare/vc_templates/vc_gallery.php on line 375
مالی عبادات کے احکامات کا خُلاصہ پہلی مرتبہ ایک ساتھ مختصر اور ایک نئے انداز سے۔ ڈاؤن لوڈ کیجیئے
Download now